14 دسمبر، 2023، 3:10 PM

القسام فورسز نے 10 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

القسام فورسز نے 10 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک کارروائی کے دوران 10 صیہونی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ القسام بریگیڈز  کے مجاہدین صیہونی فوج کو شجاعیہ کے محلے میں طاقتور بموں سے نشانہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جس سے 10 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے۔

القسام فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شیخ رضوان میں صیہونی حکومت کے 4 مرکاوا ٹینکوں اور 4 اہلکار بردار گارڑیوں کو یاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری طرف القدس بریگیڈز (فلسطینی اسلامی جہاد موومنٹ کی عسکری شاخ) کی بھی آج صبح غزہ کے مشرق میں الزیتون، شجاعیہ اور شیخ رضوان کے علاقے میں صہیونی فوج کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اس کے علاوہ قدس بٹالین نے صیہونی فوجی چھاونی "صوفہ" اور اس کے ارد گرد کے فوجی فوج ٹھکانوں اور ایمونیشن ڈپو پر میزائل حملے کی اطلاع دی ہے۔ جب کہ فلسطین کی قومی مزاحمت  نے یہ بھی اعلان کیا کہ "شہید عمر القاسم" کی فورسز نے بھی مقبوضہ علاقے "کیسوفیم" پر راکٹ داغے ہیں۔

News ID 1920583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha